0
Thursday 2 Mar 2017 23:27

قاہرہ، مصر کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو بری کردیا

قاہرہ، مصر کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو بری کردیا
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی اپیلیٹ کورٹ نے 2011ء میں سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹنے کے دوران احتجاج کرنے والوں کو قتل کرانے کے مقدمے میں انہیں بری کردیا ہے، جب کہ اپیلیٹ کورٹ نے 2012ء میں حسنی مبارک کو دی گئی عمر قید کی سزا کو معطل کرتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2011ء میں اقتدار سے محروم ہونے والے 85 سالہ سابق صدر حسنی مبارک کو عدالت نے کرپشن کے الزامات پر بیٹوں سمیت 3،3 سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ جون 2012ء میں عدالت نے انہیں 2011ء کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کو ہلاک کرنے کی سازش کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 614457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب