0
Friday 3 Mar 2017 14:39

پاک افغان بارڈر 15 روز سے بند، کاروباری سرگرمیاں معطل

پاک افغان بارڈر 15 روز سے بند، کاروباری سرگرمیاں معطل
اسلام ٹائمز۔ ملک میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان سرحد چمن بارڈر، طورخم بارڈر، انگور اڈا گیٹ اور کرم ایجنسی پر پاک افغان بارڈر گزشتہ 15 روز سے بند ہے۔ چمن بارڈر پر 2 روز کے وقفے کے بعد آج پھر افغان شہریوں کو ویزا پاسپورٹ پرسرحد پار آنے اور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ملک میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے پاک افغان سرحدیں 16 فروری سے بند ہیں، پاک افغان چمن بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت معطل ہے۔ کرم ایجنسی میں 4 مقامات پر پاک افغان بارڈر ہے، سرحد کے دونوں اطراف سینکڑوں مال بردار گاڑیاں اور مسافر پھنس کررہ گئے ہیں۔ خیبرایجنسی میں طورخم بارڈر اور شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر انگور اڈاگیٹ بھی 15 روز سے بند ہے، بارڈر کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 614570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش