0
Friday 3 Mar 2017 19:44

خیبر پختونخوا اسمبلی میں متفقہ طو پر 7 قراردادوں کی منظوری

خیبر پختونخوا اسمبلی میں متفقہ طو پر 7 قراردادوں کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں متفقہ طو پر سات قراردادوں کی منظوری دی گئی، ان قراردادوں میں سوات ائیر پورٹ کو فعال کرنے، مالاکنڈ ڈویژن کو اقتصادی راہداری کا حصہ بنانے، عبدالستار ایدھی کو خیبر پختونخوا کے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے، موبائل کمپنیوں کے نائٹ پیکجز پر پابندی، مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھنے، بیرونی ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور خلیجی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے شامل ہیں۔ قراردادیں جماعت اسلامی کے محمد علی، پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثناءاللہ، نون لیگ کی آمنہ سردار، جماعت اسلامی کی راشدہ رفعت، اور جمعیت علمائے اسلام کی عظمیٰ خان نے پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 614643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش