0
Friday 3 Mar 2017 21:38

(ن) لیگ کا اندرون سندھ سیاسی فعالیت اور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کے اجراء کا فیصلہ

(ن) لیگ کا اندرون سندھ سیاسی فعالیت اور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کے اجراء کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں سیاسی مورچہ لگانے کی تیاری کرلی، وزیراعظم نواز شریف 9 مارچ کو اندرون سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، بدین میں ہیلتھ انشورنس اسکیم کا اجراء اور میرپورخاص میں اسپتال کی تعمیر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بلوچستان کے شہر حب میں نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا تو میاں صاحب نے بھی آستینیں چڑھا لیں، میاں نواز شریف 9 مارچ کو ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، سیاسی مہم جوئی اور ٹھٹھہ کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے، وزیراعظم نے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کو بھی تیز تر کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بدین میں وزیراعظم ہیلتھ انشورنس اسکیم رواں ماہ سے شروع ہوگی، ایک لاکھ 51 ہزار خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت ملے گی، سانگھڑ، شکارپور اور آصف زرداری کے آبائی شہر بے نظیر آباد میں خط غربت سے نییچے زندگی گزارنے والے 4 لاکھ خاندانوں کو بھی وزیراعظم اسکیم کے تحت علاج کی مفت سہولت ملے گی۔ نواز حکومت نے سندھ کے 4 شہروں میرپورخاص، نوشہرو فیروز، تھرپارکر اور جیکب آباد میں 100 اور 50 بستروں کے اسپتالوں کی تعمیر کی بھی منظوری دیدی ہے۔
خبر کا کوڈ : 614707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش