0
Friday 3 Mar 2017 21:49

نیب کا کرپشن کے مبینہ پانچ کیسز کی تحقیقات اور تین کی انکوائری کا حکم

نیب کا کرپشن کے مبینہ پانچ کیسز کی تحقیقات اور تین کی انکوائری کا حکم
اسلام ٹائمز۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے مبینہ پانچ کیسز کی تحقیقات اور تین کی انکوائری کا حکم دیدیا۔ چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاوس کے معاملے پر تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیے کے مطابق، وزیر و سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، پی ٹی سی ایل اور پی ٹی اے کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی، نیب کے مطابق، انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاوس ضابطے کی کارروائی مکمل کیے بغیر پی ٹی سی ایل کو دیا گیا جس سے قومی خزانے کو ایک ارب روپے ماہانہ نقصان برداشت کرنا پڑا۔ نیب نے سب کے لیے پینے کا صاف پانی پروگرام میں مبینہ بدعنوانی پر بھی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نیب بورڈ نے این ٹی ڈی سی، ٹی آئی بی ایل اور دیگر کے خلاف غیرقانونی سرمایہ کاری پر بھی تحقیقات کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ ضیاالدین اسپتال کے نارتھ ناظم آباد کے پلاٹ کے کمرشل استعمال پر بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ اس کیس میں کے ایم سی، اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ، مینجمنٹ آف ہاکی ایسوسی ایشن وییسٹ کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ نیب بورڈ یگزیکٹو اجلاس میں میپکو، ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک لمیٹٹڈ کے افسران کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب بوڑڈ نے تین انکوائریاں شروع کرنے کی بھی منظوری دی، مشکوک ٹرانزیکشن پر عمر ملک، سید محمود شاہ، فیروز بھنڈارا اور شیراز بھنڈارا کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے تین انکوائریوں کو ثبوت نہ ہونے پر بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 614710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش