0
Friday 3 Mar 2017 22:14

اسلام زندہ باد کانفرنس 5 مارچ کو ملتان میں ہوگی، انتظامات مکمل

اسلام زندہ باد کانفرنس 5 مارچ کو ملتان میں ہوگی، انتظامات مکمل
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام 5 مارچ کو ملتان میں اسلام زندہ آباد کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں جماعت اہلسنت کے قائدین کے علاوہ سجادگان، علماء و مشائخ اور تمام طبقہ ہائے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ بالخصوص علامہ سید مظہر سعید کاظمی، علامہ سید ریاض حسین شاہ، مخدوم شاہ محمود قریشی، خواجہ غلام محی الدین چشتی، مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی و دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے دیگر رہنماؤں میاں جمیل احمد، علامہ سید رمضان شاہ فیضی، قاری فیض بخش رضوی، حافظ اللہ ڈیوایا لاشاری کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے مزید کہا کہ اسلام زندہ آباد کانفرنس میں خواجہ نصرالمحمود تونسوی، خواجہ معین الدین کوریجہ، صاجزادہ حمید جان سیفی، صاجزادہ نجم الدین مہاروی، سید صادق رسول شاہ، سید جاوید حسین شاہ کے علاوہ جماعت اہلسنت سے تعلق رکھنے والے چار ڈویژنوں کے رہنماو کارکنان بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنما دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف عسکری و قومی اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 614718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش