0
Saturday 26 Mar 2011 12:00

اورکزئی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی،7عسکریت پسند ہلاک، ہنگو میں نامعلوم افراد کی 2 مسافر کوچوں پر فائرنگ، 15 جاں بحق، 45 اغوا

اورکزئی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی،7عسکریت پسند ہلاک، ہنگو میں نامعلوم افراد کی 2 مسافر کوچوں پر فائرنگ، 15 جاں بحق، 45 اغوا
اسلام ٹائمز- ہنگو میں نامعلوم افراد نے ایک مذہبی فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی دو کوچوں پر فائرنگ کر دی جس سے پندرہ مسافر جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ اپر اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں آٹھ شدت پسند اور لوئر دیر میں لیویز فورس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں دو اہلکار مارے گئے۔ متنی میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پشاور میں زوردار دھماکے سے چودہ افراد زخمی ہو گئے۔ خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے دو گرلز پرائمری سکولوں کو تباہ کر دیا۔ ہنگو میں خودکش حملہ آور کی اطلاع پر بازار میں بھگدڑ مچ گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق دو مسافر فلائنگ کوچوں پر مشتمل قافلہ فورسز کی نگرانی میں پشاور سے لوئر کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار کی طرف جا رہا تھا کہ بگن اڈہ قمر کے قریب نامعلوم افراد نے دو مسافر فلائنگ کوچوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے پندرہ مسافر جاں بحق ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے دو کوچوں کو آگ بھی لگا دی جبکہ حملہ آوروں نے پنتالیس مسافروں کو اغوا کر لیا۔ دوسری جانب نامعلوم مسلح افراد نے لوئر کرم ایجنسی میں بھٹی نامی ایریگیشن ٹھیکےدار سمیت پانچ سرکاری اہلکاروں کو بھی اغوا کر لیا۔دیر لوئر میں سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں سات عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ عسکریت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ دوسری جانب دیر لوئر میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران سو سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کرلیے۔
لوئر دیر میں حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن میں سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ باڑہ کاریگر گڑھی میں سرچ آپریشن کے دوران سو مشکوک افراد گرفتار کر لئے گئے۔ ملزموں سے برآمد ہونے والی سو من چرس جلا دی گئی۔ چرس بنانے والی تین فیکٹریوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ پشلاور پولیس تعین کر رہی ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا کوئی تخریبی کارروائی تھی۔ لکی مروت پولیس نے پرائمری سکول کو اڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دئیے۔
خبر کا کوڈ : 61476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش