0
Saturday 4 Mar 2017 10:44

پی ایس ایل فائنل، وزیراعلیٰ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کواچھا کھانا دینے کی ہدایت

پی ایس ایل فائنل، وزیراعلیٰ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کواچھا کھانا دینے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل کے فائنل میچ کی سکیورٹی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت قربان لائنز میں اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں رات گئے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا گیا جس میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے سکیورٹی پلان اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء رانا ثناءاللہ، رانا مشہود احمد، ایوب گادھی، چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کیلئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں۔ شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے تمام متعلقہ ادارے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، فول پروف سکیورٹی کیساتھ فائنل میچ کے دیگر انتظامات بہترین ہونگے۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 200 طلبا و طالبات کو میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ طلبا و طالبات پنجاب حکومت کے خصوصی مہمان کے طور پر میچ دیکھیں گے۔ دانش سکولز کے 25 طلبا و طالبات اور 25 پیف سکالرز کو میچ دیکھنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فائنل میچ کو یادگار بنانے کیلئے وضع کردہ سکیورٹی پلان اور دیگر انتظامات کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے۔ میچ کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کو بہترین کھانا ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون کیمروں پر پابندی ہوگی جبکہ سٹیڈیم میں فرسٹ ایڈ کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ اسی طرح فری شٹل سروس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 614789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش