QR CodeQR Code

سکیورٹی خدشات، بڑی سکرینیں لگا کر میچ دکھانے پر پابندی لگا دی گئی

4 Mar 2017 10:51

ذرائع کے مطابق کیبنٹ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کے علاوہ شہر کے کسی بھی پبلک مقام پر سکرین لگا کر میچ نہ دکھایا جائے، کیونکہ پبلک مقامات پر سکرینیں لگا کر میچ دکھانے سے سکیورٹی مسائل پیدا ہونگے۔ اس بات کا فیصلہ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا کہ سکیورٹی کی تمام تر توجہ قذافی سٹیڈیم اور اردگرد کے علاقوں پر رکھی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل کے فائنل کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں بڑی سکرینیں لگا کر میچ دکھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیبنٹ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کے علاوہ شہر کے کسی بھی پبلک مقام پر سکرین لگا کر میچ نہ دکھایا جائے، کیونکہ پبلک مقامات پر سکرینیں لگا کر میچ دکھانے سے سکیورٹی مسائل پیدا ہونگے۔ اس بات کا فیصلہ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا کہ سکیورٹی کی تمام تر توجہ قذافی سٹیڈیم اور اردگرد کے علاقوں پر رکھی جائے گی، بڑی سکرینیں لگانے سے توجہ بٹے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھابا ہوٹلوں اور ٹی سٹالز کی سخت نگرانی کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ بی اور سی کلاس کیٹگری کے ہوٹلوں کو2 روز تک کمرے نہ دینے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں


خبر کا کوڈ: 614799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/614799/سکیورٹی-خدشات-بڑی-سکرینیں-لگا-کر-میچ-دکھانے-پر-پابندی-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org