0
Saturday 4 Mar 2017 10:57

عدالتی حکم کے باوجود گلو بٹ کو رہا نہ کیا جا سکا

عدالتی حکم کے باوجود گلو بٹ کو رہا نہ کیا جا سکا
اسلام ٹائمز۔ عدالت کے احکامات کے باوجود گلو بٹ کی رہائی ممکن نہ ہو سکی۔ گلو بٹ کے عزیزواقارب لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ کیساتھ بات چیت کے بعد خالی ہاتھ ہی مایوس واپس لوٹ گئے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے کے بعد جیل میں جانیوالے گلو بٹ کی رہائی کے احکامات 15 روز قبل عدالت نے جاری کیے تھے۔ گلو بٹ کے عزیزواقارب کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے رہائی کے احکامات جیل حکام کو بھجوا دیئے گئے ہیں لیکن جیل حکام رہا نہیں کر رہے جبکہ اس بارے میں جیل حکام کا کہنا ہے کہ تاحال احکامات موصول نہیں ہوئے، جیسے آرڈرموصول ہونگے گلو بٹ کو قانونی کارروائی کے بعد جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 614803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش