0
Saturday 4 Mar 2017 15:27

وفاق نے مردم شماری کو متنازعہ بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، پیپلز پارٹی

وفاق نے مردم شماری کو متنازعہ بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، پیپلز پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے سندھ میں نادرا کی جانب سے 30 لاکھ سے زائد لوگوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کا کوئی بندوبست نہ کرنے اور کراچی میں غیر قانونی مقیم 40 لاکھ سے زائد تارکین وطن کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا کوئی بندوبست نہ کرنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مذکورہ صورتحال نااہلی ہے یا سازش، لیکن کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہو سکتی۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ وفاق نے مردم شماری کو متنازعہ بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے صوبے بھر کے نوجوانوں، سول سوسائٹی کے سرگرم رضاکاروں، لیبر یونینز، بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں اور پیپلز پارٹی کے جیالوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ہر شخص کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ بھر میں اور خصوصاً صوبے کے دور دراز علاقوں تھر، کاچھو، کوہستان میں شناختی کارڈز سے محروم شہریوں کو کارڈ فراہم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور کراچی میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو مردم شماری کے عمل سے دور رکھنے کو بھی یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 614896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش