QR CodeQR Code

چارسدہ، نامعلوم افراد فائرنگ سے اے این پی کے مقامی رہنماء قتل جبکہ بھتیجا زخمی

4 Mar 2017 16:40

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے نوجوان کو طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ کرنیوالے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے حاجی زئی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قومی وطن پارٹی کے رہنماء محمد جان ایڈووکیٹ جاں بحق اور انکا بھتیجا زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے حاجی زئی کے قریب قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما محمد جان ایڈووکیٹ اور انکے بھتیجے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، جبکہ انکا بھتیجا شدید زخمی ہے، تاہم مقتول کی لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے، جن کی تلاش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 614923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/614923/چارسدہ-نامعلوم-افراد-فائرنگ-سے-اے-این-پی-کے-مقامی-رہنماء-قتل-جبکہ-بھتیجا-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org