0
Saturday 4 Mar 2017 18:03

پشاور، اندورن شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنیکا اعلان

پشاور، اندورن شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حیات آباد پشاور کی طرز پر اندورن شہر میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کیلئے صوبائی حکومت نے ابتدائی طور پر 40 کروڑ روپے کی منظوری دیدی۔ منصوبے کے تحت ٹاؤن 1 کی حدود میں واقع 25 یونین کونسلوں کے اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے، جبکہ جدید ٹریفک سگنلز بھی لگائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق شہر کی چوکوں اور اہم شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کیمروں کی مانیٹرنگ اور نگرانی کیلئے محکمہ پولیس سے بھی خط و کتابت شروع کر دی گئی ہے، جس میں کیمروں کا کنٹرول روم متعلقہ تھانوں میں قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پراجیکٹ کے تحت اندورن شہر چوکوں میں جدید ٹریفک سگنلز لگائے جائیں گے، جگہ جگہ پودے لگانے کے ساتھ پشاور کی روایات اور ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اہم شاہراہوں پر واقع نجی عمارتوں پر رنگ و روغن کیا جائے گا، جبکہ فصیل شہر کی تزئین و آرائش کے ساتھ تاریخی دروازوں کو مزید جاذب نظر بنایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے گذشتہ روز ناظم ٹاؤن 1 زاہد ندیم کی زیر صدارت پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیف سٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے مختلف آپشنز زیر غور لائے گئے، اس موقع پر ناظم زاہد ندیم نے ٹاؤن ممبران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی یونین کونسلوں میں سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ضروریات کی نشاندہی کریں، تاکہ سیف سٹی پراجیکٹ پر جلد کام کا آغاز کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 614941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش