QR CodeQR Code

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور شہباز شریف کی ملاقات

پی ایس ایل کی سکیورٹی کیلئے 60 نہیں 10 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، شہباز شریف

4 Mar 2017 17:47

شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی پر سمجھوتہ کئے بغیر ہر وہ اقدام اٹھایا جائیگا جس سے شہریوں کے روز مرہ معمولات میں کوئی رکاوٹ نہ پڑے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے فائنل کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ کیلئے 60 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کا بیان حقائق کے منافی ہے اور میگا ایونٹ کے سکیورٹی انتظامات پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے آج وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے لاہور میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے کئے جانیوالے اب تک کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی حکومت کی جانب سے فائنل میچ کے سکیورٹی انتظامات کیلئے بھر پور تعاون پر وفاقی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی درخواست پر فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے پر وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پر سمجھوتہ کئے بغیر ہر وہ اقدام اٹھایا جائیگا جس سے شہریوں کے روز مرہ معمولات میں کوئی رکاوٹ نہ پڑے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے فائنل کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ کیلئے 60 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کا بیان حقائق کے منافی ہے اور میگا ایونٹ کے سکیورٹی انتظامات پر سیاست چمکائی جا رہی ہے، سکیورٹی انتظامات کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے اور ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اتنے بڑے ایونٹ کیلئے تقریباً 10 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں جو لاہور جیسے بڑے شہر میں میگاایونٹ کرانے کیلئے قطعاً زیادہ نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے سکیورٹی اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پنجاب پولیس اور رینجرز کی اب تک کی گئی مشترکہ کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 614947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/614947/پی-ایس-ایل-کی-سکیورٹی-کیلئے-60-نہیں-10-ہزار-اہلکار-تعینات-ہوں-گے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org