0
Saturday 4 Mar 2017 17:49

سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے مجرمان کے خلاف مقدمات دوبارہ بحال کردیئے گئے

سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے مجرمان کے خلاف مقدمات دوبارہ بحال کردیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے مجرمان کے خلاف مقدمات ڈیڑھ برس بعد دوبارہ بحال کردیئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے مجرمان کے دیگر مقدمات کی پروسیڈنگ دوبارہ بحال کردی ہے۔ ہفتہ کو مجرمان سعد عزیز اور طاہر حسین عرف منہاس کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پاکستان نیوی کے کیپٹن، پولیس محافظ اور بم دھماکے سمیت پانچ مقدمات میں مجرمان کو مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مجرمان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے سعد عزیز اور طاہر منہاس سمیت پانچ مجرمان کا مقدمہ 2016ء میں فوجی عدالت منتقل کیا گیا تھا، مقدمہ اور مجرمان کی فوجی عدالت منتقلی کے باعث دیگر مقدمات کی پروسیڈنگ روک دی گئی تھی، مقدمات میں تھانہ شارع فیصل میں نیوی کے کیپٹن ندیم احمد قتل کیس، نیو کراچی میں پولیس محافظ وقار ہاشمی کیس شامل ہیں، جبکہ حیدری مارکیٹ میں بم دھماکہ کیس اور نارتھ ناظم آباد، سمن آباد میں پولیس مقابلہ، دھماکہ خیزمواد کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ اے ٹی سی نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر مجرمان پر فردجرم عائد کی جائے گی۔ ملزمان پر نیوی افسر اور نیو کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمات شامل ہیں، جبکہ حیدری دھماکا، نارتھ ناظم آباد، سمن آباد مقابلہ کے ساتھ ساتھ دھماکا خیز مواد کا کیس بھی شامل سماعت ہے۔ واضح رہے کہ ڈیڑھ برس بعد مقدمات میں پیش رفت دوبارہ بحال ہوئی ہیں، مقدمہ فوجی عدالت منتقلی کے باعث سماعت میں پیش رفت روک دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 614948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش