QR CodeQR Code

افغانستان کی طرف سے چار دہشت گردوں کو پاکستان بھیجا جا چکا ہے، حساس ادارے کا انتباہ

4 Mar 2017 17:53

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پر مامور ادارے نے آگاہ کیا ہے کہ دہشت گرد بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے بعد اہم عمارات، اسپتالوں، شاپنگ سینٹرز، مزارات سمیت اہم تنصیبات اور اداروں کے دفاتر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پر مامور ادارے نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق افغانستان کی طرف سے چار دہشت گردوں کو پاکستان بھیجا جا چکا ہے، جو بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے بعد اہم عمارات، اسپتالوں، شاپنگ سینٹرز، مزارات سمیت اہم تنصیبات اور اداروں کے دفاتر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 614949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/614949/افغانستان-کی-طرف-سے-چار-دہشت-گردوں-کو-پاکستان-بھیجا-جا-چکا-ہے-حساس-ادارے-کا-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org