0
Saturday 4 Mar 2017 21:29

بھارت پاکستان میں کی جانے والی دہشت گردی کے تمام واقعات میں ملوث ہے، مزمل اقبال ہاشمی

بھارت پاکستان میں کی جانے والی دہشت گردی کے تمام واقعات میں ملوث ہے، مزمل اقبال ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں کی جانے والی دہشت گردی کے تمام واقعات میں ملوث ہے، جس کا برملا اعتراف مودی اپنی تقریروں میں کرچکا ہے، دوسری جانب ہمارے حکمران بھارت سے دوستی کے لئے مرے جارہے ہیں، حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کا چہرہ دنیا کے سامنے واضح کریں اور مصلحتیں ختم کرکے دنیا میں کشمیریوں کے موقف پر کھل کر ان کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں علاقائی ذمہ داران کے اجلاس میں کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ملک میں یکجہتی کی ضرورت جتنی اس وقت ہے پہلے کبھی نہیں تھی، ہمارے حکمران ملک میں اتحاد کے لئے کوششیں کرنے کے بجائے ان عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سے بھی قاصر نظر آتے ہیں جو ملک کو فرقہ واریت اور لسانیت کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں، یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ان عناصر کو بیرونی امداد مل رہی ہیں، امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید پاکستان سمیت دنیا کے کسی حصے میں دہشت گردی اور شرپسندی میں ملوث نہیں، لیکن اس کے باوجود ان کو نظر بند کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دعووں اور باتوں کے علاوہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے واضح کرے، جس کا اعتراف بھارتی ایجنٹ کلبھوشن اپنے اعترافی بیان میں کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 615051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش