QR CodeQR Code

سٹی پولیس غذر کی کارروائی، گاہکوچ چوک سے بھاری منشیات برآمد

5 Mar 2017 00:55

گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ آئی جی ظفر اقبال اعوان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں خطہ بھر میں منشیات اور اسلحے کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈان جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سٹی پولیس غذر نے کارروائی کرتے ہوئے گاہکوچ مرغی چوک کے قریب موجود کبین سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لیا اور ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی آفسر علی شاہ غذر کی نگرانی میں پولیس کی ٹیم نے مرغی چوک پہ موجود کبین پر چھاپہ مارا۔ جہاں کبین چلانے والا دکاندار رحمت غنی ولد مصر خان ساکن یشوٹ داریل کے قبضے سے ایک کلو اڑتیس گرام چرس برآمد کرلیا۔ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کی طرف سے چرس کا کاروبار کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر عوام کی جانب سے پولیس کو سراہا ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ آئی جی ظفر اقبال اعوان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں خطہ بھر میں منشیات اور اسلحے کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈان جاری ہے۔ جی بی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خطے کو اسلحہ اور منشیات سے کسی بھی قیمت پر پاک کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 615061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/615061/سٹی-پولیس-غذر-کی-کارروائی-گاہکوچ-چوک-سے-بھاری-منشیات-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org