QR CodeQR Code

پانچ ہزار سال قدیم شہر لاکھن جو دڑو چائنا کٹنگ کی زد میں

4 Mar 2017 22:40

لاکھن جو دڑو پر تحقیق چار سال سے رُکی ہوئی ہے، محکمہ آثار قدیمہ کوئی مؤقف نہیں دیتا اور قبضہ مافیا ہر گزرتے دن کے ساتھ ہزاروں سال پُرانی تاریخ مٹانے میں سرگرم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چائنا کٹنگ سندھ کے شہر سکھر بھی پہنچ گئی، تین مقامات پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں، لیکن کوئی روکنے والا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تاریخ کو مٹانے کیلئے تاریخی چائنہ کٹنگ سے سندھ کے تیسرا بڑا شہر سکھر بھی نہ بچ سکا۔ قدیم لاکھن جو دڑو پر قبضہ مافیا نے ایسی نظر جمائیں کہ تین مقامات پر غیر قانونی تعمیرات شروع کر دیں۔ پانچ ہزار سال قدیم شہر لاکھن جو دڑو پر قبضہ ہوگیا، ایک مقام پر فیکٹری، دوسرے سے مٹی نکالنے کا کام جاری اور تیسری سائٹ پر بھی قبضے کی تیاری ہے، مگر کوئی روکنے والا نہیں، انتظامیہ کہتی ہے کہ پلاٹ 1999ء میں الاٹ کئے گئے، کچھ لوگوں نے قبضہ کرلیا۔ لاکھن جو دڑو پر تحقیق چار سال سے رُکی ہوئی ہے، محکمہ آثار قدیمہ کوئی مؤقف نہیں دیتا اور قبضہ مافیا ہر گزرتے دن کے ساتھ ہزاروں سال پُرانی تاریخ مٹانے میں سرگرم ہے۔


خبر کا کوڈ: 615069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/615069/پانچ-ہزار-سال-قدیم-شہر-لاکھن-جو-دڑو-چائنا-کٹنگ-کی-زد-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org