0
Saturday 4 Mar 2017 22:47

کراچی، کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کو 50 سال قید کی سزا

کراچی، کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کو 50 سال قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پٹیل پاڑہ فلیٹ میں بم دھماکے کا جرم ثابت ہونے پر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کو 50 سال قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس مؤقف دیا کہ دہشتگرد اپنے ہلاک ساتھیوں کے ساتھ 21 جولائی 2013ء میں پٹیل پاڑہ کے ایک فلیٹ میں بم تیار کر رہا تھا، بم شہر میں تخریب کاری کیلئے بنایا جا رہا تھا، بم تیار کرنے کے دوران پھٹ گیا تھا، بم پھٹنے کے باعث تین دہشتگرد ہلاک، جبکہ مجرم عمران زخمی ہوگیا تھا، ہلاک دہشتگردوں میں سبحان، نعیم اور مطیع الدین شامل تھے۔ عدالت نے مجرم کو قتل اور بم دھماکے میں سزا سنائی۔


خبر کا کوڈ : 615071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش