QR CodeQR Code

اپوزیشن جماعتیں تنقید برائے تنقید کے ذریعے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہیں، چوہدری حامد حمید

5 Mar 2017 07:52

سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت علاقائی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کا خواب پورا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، قوم کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ و ہ جمہوریت کی گاڑی کو ڈی ریل کرے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے گلگت بلتستان چوہدری حامد حمید نے سرگودہا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملک پر رحم کریں، اپوزیشن کا کردار حقیقی معنوں میں تعمیری اور مثبت ہونا چاہیے، مگر اسوقت اپوزیشن جماعتیں تنقید برائے تنقید کے ذریعے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کی پالیسیوں پر مثبت اور تعمیری تنقید کرنی چاہیے تاکہ ملک میں جمہوری نظام رواں دواں رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت مسلم لیگ نون کی قربانیوں کے بعد بحال ہوئی ہے، قوم کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ و ہ جمہوریت کی گاڑی کو ڈی ریل کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت علاقائی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کا خواب پورا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 615122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/615122/اپوزیشن-جماعتیں-تنقید-برائے-کے-ذریعے-جمہوریت-کو-نقصان-پہنچانے-کی-کوشش-کررہی-ہیں-چوہدری-حامد-حمید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org