0
Sunday 5 Mar 2017 13:14

بڈھ بیرایئربیس حملہ کی سہولت کار خاتون کی ضمانت خارج

بڈھ بیرایئربیس حملہ کی سہولت کار خاتون کی ضمانت خارج
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج طارق یوسفزئی نے بڈھ بیرائربیس پر حملے کے الزام میں گرفتار سہولت کارخاتون کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ زری زادگئی عرف پروین سکنہ ٹیلہ بند پشاور پر الزام  ہے کہ 13 ستمبر 2015ء کو بڈھ بیرمیں واقع پاکستان ایئرفورس کے ایئربیس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس میں ایک آرمی کیپٹن سمیت 19 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ حملہ کے بعد پولیس تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ دہشت گردوں کو ملزمہ زری زادگئی نے گھرمیں پناہ دی تھی اور وہ اس حملہ کی سہولت کار ہیں، جس کو گرفتارکرنے کے بعد سی ٹی ڈی نے ان کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324,302 اور دہشت گردی کے دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق گرفتارسہولت کارخاتون نے تفتیش کے بعد اقبال جرم بھی کرلیا ہے، جس پر فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرسہولت کارخاتون کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
خبر کا کوڈ : 615187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش