QR CodeQR Code

مزارات پر بم دھماکے کرنے والے فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری رکھا جائے، علامہ شاہ عبدالحق قادری

5 Mar 2017 16:28

میمن مسجد میں عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اہلسنت کراچی نے کہا کہ حکومت کے پاس پی ایس ایل میچ کیلئے تو سرمایہ ہے، مگر مزارات اولیاء کی سیکیورٹی کیلئے فنڈ نہیں، مزارات کو تالے لگانے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ دعوت و تبلیغ کے ذریعے بھٹکی انسانیت کو صراط مستقیم پر لانے میں صوفیاء کرام کا کلیدی کردار ہے، اسلام کے نام پر مزارات پر بم دھماکے اور ملک میں فساد پھیلانے والوں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری رکھا جائے، حکومت کے پاس پی ایس ایل میچ کیلئے تو سرمایہ ہے، مگر مزارات اولیاء کی سیکیورٹی کیلئے فنڈ نہیں، مزارات کو تالے لگانے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بزرگان دین نے ہر دور میں انسانیت کی رہنمائی کا فریضہ احسن طور پر انجام دیا ہے۔ علامہ شاہ عبدالحق قادری نے جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام میمن مسجد مصلح الدین گارڈن کھارادر میں حافظ قاری محمد مصلح الدین قادری کے 35 ویں سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ صوفیائے کرام نے ہمیشہ عدم تشدد کا درس دیا۔ عرس کے اجتماع سے ڈاکٹر سید محمد اشرف الجیلانی، قاضی ارشاد حسین، مفتی عبدالرحمان قادری نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 615241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/615241/مزارات-پر-بم-دھماکے-کرنے-والے-فسادیوں-کے-خلاف-آپریشن-ردالفساد-جاری-رکھا-جائے-علامہ-شاہ-عبدالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org