0
Sunday 5 Mar 2017 17:40
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستانی نوجوانوں کو خط امام سے مربوط کیا، جے ایس او

شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے وفد کی ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے وفد کی ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار واقع علی رضا آباد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کے صدر ملک شوکت علی اعوان، جنرل سیکرٹری سید جعفر علی شاہ، ڈویڑنل صدر سید شہباز حیدر نقوی، مولانا محمد خاں مہدوی، صوبائی لیگل ایڈوائزر عامر علی بھٹی، جے ایس او کے مرکزی نائب صدر حیدر عباس، ڈویژنل صدر فخر عباس بٹر، نامزد ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرخ شاہ اور دیگر رہنما شامل تھے۔ وفد کے اراکین نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے بیٹے موسیٰ نقوی سے ملاقات میں شہید راہ حق کی قومی اور تنظیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے قائدین ملت جعفریہ کیساتھ وفاداری کرتے ہوئے ملی حقوق کی جنگ اور طلبا کی اسلامی اخلاقی اور تنظیمی تربیت کیلئے زمانہ طالبعلمی سے ہی جدوجہد شروع کر دی تھی جس کے اثرات ہیں کہ آج تمام تنظیموں میں ان کے تربیت یافتہ افراد ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ کی مخالفت کے نشان اور نوجوانوں کی رہنمائی کرنیوالے ڈاکٹر محمد علی شہید تھے جنہوں نے اپنی زندگی ملت جعفریہ کے وقار کیلئے وقف کر رکھی تھی، وہ انتھک محنت کے عادی تھے، اسی وجہ سے دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتے بھی تھے۔ انہوں نے ولایت فقیہہ اور انقلاب اسلامی ایران کی پہچان کروانے اور خود کو خط امام سے مربوط کر رکھا تھا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی اختلاف رائے کو برداشت اور پسند کرتے اور علماء میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے۔ ڈویژنل صدر جے ایس او لاہور فخر عباس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان میں ایسے طالبعلم رہنما تھے، جن کے اٹھائے ہوئے اقدامات سے تنظیموں کی تربیت ہوئی، جے ایس او ان کے نقش قدم پر چل کر نمائندہ ولی فقہیہ کے ہاتھ مضبوط کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اُمت کیساتھ اتحاد بین المومنین بھی ضروری ہے، جس کیلئے نمائندہ ولی فقیہہ موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 615267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش