0
Sunday 5 Mar 2017 21:14

85 بھارتی ماہی گیر گرفتار

85 بھارتی ماہی گیر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 14 بھارتی کشتیاں قبضے میں لے کر 85 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی نے کراچی کے قریب کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 14 بھارتی کشتیاں قبضے میں لے لیں، جبکہ 85 ماہی گیروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں کراچی کے ڈاکس پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 615346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش