QR CodeQR Code

کراچی، 6 افغان باشندوں سمیت 20 ملزمان گرفتار

5 Mar 2017 23:05

فرئیر پولیس نے کاروائی کرکے 4 افغانی باشندوں کو گرفتار کیا، جبکہ الفلاح پولیس نے بھی ملت کالونی میں چھاپہ مار کر 2 افغانیوں کو حراست میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے 6 غیر ملکیوں سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے جمشید کوارٹرز میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد طاہر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منشیات فروش اور عادی مجرم ہے۔ فیروز آباد پولیس نے بھی سندھی مسلم سوسائٹی سے ایک ملزم عرفان حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پریڈی تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ بریگیڈ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل سید کاشف کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کی۔ بوٹ بیسن پولیس نے بھی کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائکل برآمد کرلی۔ اورنگی ٹاؤن میں اقبال مارکیٹ پولیس نے غیر قانونی مذبح خانوں پر چھاپے مار کر 3 قصابوں محمد اکرم، رحیم اور محمد فیضان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 27 کلو گوشت برآمد کر لیا۔ فرئیر پولیس نے کاروائی کرکے 4 افغانی باشندوں کو گرفتار کیا، جبکہ الفلاح پولیس نے بھی ملت کالونی میں چھاپہ مار کر 2 افغانیوں کو حراست میں لے لیا۔ نیو ٹاؤن اور گلبہار تھانوں کی پولیس نے بھی مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔


خبر کا کوڈ: 615371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/615371/کراچی-6-افغان-باشندوں-سمیت-20-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org