QR CodeQR Code

پورے ملک میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز موجود ہیں، آئی جی سندھ

6 Mar 2017 15:11

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، لیکن گزشتہ رات سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرکے شہر کو دہشتگردی سے بچایا، جس پر وہ مقابلے میں حصہ لینے والی پارٹی کیلئے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور دہشتگردوں کے سلیپر سیلز بھی موجود ہیں، لیکن گزشتہ رات سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرکے شہر کو دہشتگردی سے بچایا، جس پر وہ مقابلے میں حصہ لینے والی پارٹی کیلئے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کورنگی کارروائی میں ہلاک دہشتگرد کا تعلق لشکر جھنگوی العالمی کے ذیلی گروپ سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ کیلئے ہر وقت الرٹ ہے، پولیس شہر کو منشیات سے بھی پاک کرے گی، پی ایس ایل جیسا ایونٹ کراچی میں ہوا، تو ہم مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 615514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/615514/پورے-ملک-میں-دہشتگردوں-کے-سلیپر-سیلز-موجود-ہیں-آئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org