0
Monday 6 Mar 2017 17:50

مہمند ایجسنی، شہداء کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

مہمند ایجسنی، شہداء کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جانوں کا ںذرانہ دینے والے فوجی جوانوں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔ گورنر اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سمیت کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے بھی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہداء کی نمازہ جنازہ پشاور کینٹ گیریژن میں ادا کی گئی، جس میں گورنر کے پی کے ظفر اقبال جھگڑا، وزیراعلٰی پرویز خٹک، کور کمانڈر لیفٹیننٹ پشاور نذیر احمد بٹ سمیت اعلٰی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد تمام شہداء کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے جہاں تمام فوجی اعزازات کے ساتھ شہداء کو سپرد خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات فوجی جوانوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے مسلح دہشتگردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے دس دہشتگردوں کو واصل جنہم کیا تھا، جبکہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں پانچ جوان شہید ہوگئے تھے، جن میں نائیک صفدر، نائیک ثنااللہ، سپاہی نیک محمد، سپاہی انور اور الطاف شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 615539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش