0
Monday 6 Mar 2017 19:09

حادثات تدارک کیلئے ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم کا آغاز

حادثات تدارک کیلئے ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے لئے پمفلٹ، سٹیکر اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو ٹریفک کی مد میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تراقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور موبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کے ذریعے عوام، تاجربرادری، سرکاری ملازمین اور خصوصا کھلاڑیوں کو جوکہ ٹریفک ہیڈکوارٹر نہیں آسکتے، ان کو موقع پر ہی لائسنس لرنر ایشو کئے جارہے ہیں اور اس کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ موبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ پشاور کے مختلف بازاروں، تعلیمی اداروں، دفاتر اور یونین کونسلوں میں بھی بھیجاجائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 615561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش