0
Monday 6 Mar 2017 19:16

پشاور پولیس کی کارروائیاں، 22 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

پشاور پولیس کی کارروائیاں، 22 جرائم پیشہ عناصر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں 22 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و منشیات بھی برآمد ہوئیں جبکہ تحفظ مکانات ایکٹ خلاف ورزی پر 14 افراد کو بھی حراست میں لے لیاگیا۔ ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں پولیس نے تھانہ خان رازق، تھانہ پہاڑی پورہ اور تھانہ ناصر باغ کے حدود میں کارروائیاں کیں، جن میں 22 جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں جبکہ کرایہ داروں کو رجسٹرڈ نہ کرانے پر 14 افراد کو گرفتار کیا گیا، آپریشن کے دوران 3 پستول، 15 کارتوس، 2 کلو سے زائد چرس و ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 615564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش