0
Monday 6 Mar 2017 19:17

آصف زرداری نے فوجی عدالتوں کی حمایت کیلئے 9 تجاویز پیش کردیں

آصف زرداری نے فوجی عدالتوں کی حمایت کیلئے 9 تجاویز پیش کردیں
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری نے فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال توسیع کی تجویز دے دی۔ 9 نکاتی تجاویز پیش کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکمران جماعت مسلم لیگ نواز پر تنقید کے تیر بھی برسا دیئے۔ فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے اپنے پتے ظاہر کر دیئے۔ آصف زرداری نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالت کا سربراہ سیشن جج یا ایڈیشنل سیشن ہونا چاہیے جس کی نامزدگی متعلقہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس کرے۔ 24 ‏گھنٹے میں ملزم کو ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے اور گرفتاری کی وجوہات بھی بتائی جائیں، مرضی کا وکیل کرنے کا اختیار اور ہائی کورٹ میں اپیل کا حق دیا جائے۔ آصف زرداری نے فوجی عدالتوں کو 60 روز میں فیصلہ کرنے کا پابند بنانے کی بھی تجویز دی۔ آصف زرداری نے کہا کہ فوجی عدالتیں سیاستدانوں کےخلاف استعمال نہیں ہوں گی اس بات کی گارنٹی کوئی نہیں دے سکتا۔ آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں رینجرز کو دیے جانے والے اختیارات کے نوٹیفیکیشن میں فرق ہے۔ پیپلزپارٹی نے جہاں 9 تجاویز پیش کیں وہیں غیرملکی امداد لینے والے ریاست مخالف عناصر کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی تجویز کو نکال دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 615566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش