0
Monday 6 Mar 2017 21:29

الیکشن کمیشن کا انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے آئندہ کسی اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا اعلان

الیکشن کمیشن کا انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے آئندہ کسی اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ انتخابی اصلاحات کے عمل کو بڑا دھچکا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے آئندہ کسی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق، پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کے الیکشن 2013ء میں دھاندلی سے متعلق الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے بڑے فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر بتا دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کےاجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے شیریں مزاری کا نام لئے بغیر خط میں لکھا ہے کہ کمیٹی کی ایک خاتون رکن کی جانب سے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے لہذا اسپیکر قومی اسمبلی ان الزامات لگانے پر کارروائی کریں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے عمل میں نیک نیتی سے شرکت کی گئی ہے مگر انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے ارکان کا رویہ پارلیمانی روایات کے منافی اور الیکشن کمیشن کے تقدس کے خلاف تھا جس پر آئندہ کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 615607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش