0
Monday 6 Mar 2017 21:55

پاکستان کا پاک افغان سرحد دو روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ

پاکستان کا پاک افغان سرحد دو روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نےافغانستان سے ملحق سرحد کل اور پرسوں دو دن کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک افغان سرحد طور خم اور چمن کے مقام پر کھولی جائے گی۔ سرحد کھولنے کا مقصد ویزے پر آئے افغان باشندوں کو واپس بھجوانا ہے۔ یہ سہولت ان پاکستانیوں کیلئے بھی ہے جو واپس آنا چاہتے ہیں۔ سرحد کھولنے کا فیصلہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور افغان سفیر کے درمیان رابطے کے بعد اجلاس میں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 615615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش