QR CodeQR Code

افغانستان میں داعش سمیت 20 دہشتگرد گروپ ہیں

داعش اور دیگر دہشتگرد گروپس افغان عوام کے دشمن ہیں، امن دشمنوں کا خاتمہ کیا جائیگا، اشرف غنی

6 Mar 2017 13:53

افغان صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں داعش سمیت بیس دہشتگرد گروپس ہیں، دہشتگرد گروپس کو ابھرنے میں طالبان نے مدد کی۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غیر ملکی فوج کی موجودگی کے ذمہ دار طالبان ہیں، طالبان کی وجہ سے غیر ملکی افواج کو افغانستان میں رہنے کا کہا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان نے دہشتگرد گروپس کی موجودگی کا اعتراف کرلیا، افغان صدر اشرف غنی نے اعتراف کر لیا ہے کہ داعش سمیت بیس دہشتگرد گروپ موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں داعش سمیت بیس دہشتگرد گروپس ہیں، دہشتگرد گروپس کو ابھرنے میں طالبان نے مدد کی۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غیر ملکی فوج کی موجودگی کے ذمہ دار طالبان ہیں، طالبان کی وجہ سے غیر ملکی افواج کو افغانستان میں رہنے کا کہا، داعش اور دیگر دہشتگرد گروپس افغان عوام کے دشمن ہیں، امن دشمنوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اشرف غنی نے نئی امریکی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرے۔ یاد رہے اس سے قبل بھی پاکستان اور افغانستان سرحد پر حالیہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی اچھا یا برا دہشت گرد نہیں ہوتا اور جب تک یہ تفریق اور تقسیم رہے گی، ہم ہارتے رہیں گے، امید کرتا ہوں کہ ہم دشت گردی کے مقابلے میں کامیاب ہوسکتے ہیں، ہوں گے اور ضرور ہونا چاہیے، کیونکہ آنے والی نسل کی زندگی اور خوشحالی اس پر منحصر ہے۔


خبر کا کوڈ: 615637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/615637/داعش-اور-دیگر-دہشتگرد-گروپس-افغان-عوام-کے-دشمن-ہیں-امن-دشمنوں-کا-خاتمہ-کیا-جائیگا-اشرف-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org