0
Tuesday 7 Mar 2017 11:06

دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پی ایس ایل فائنل کیطرح قومی عزم کا اظہار کرنا ہوگا، سفیر شہانی

دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پی ایس ایل  فائنل کیطرح قومی عزم کا اظہار کرنا ہوگا، سفیر شہانی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کا پیدا کردہ خوف قومی عزم اور یکجہتی نے پی ایس ایل فائنل کی صورت میں ختم کر دیا، میچ کے پرامن انعقاد کے لئے ریاستی اداروں کے اقدامات قابل تحسین تھے۔ اگر ہمارے سکیورٹی ادارے اسی توجہ اور عزم کے ساتھ دہشت گردی کے ناسور کو اکھاڑ پھینکنے کی کوشش کریں تو یقیناً بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔ جس طرح پوری دنیا نے پاکستانی قوم کی بے خوفی اور جذبہ دیکھا یہ پاکستانی قوم کا حقیقی روپ تھا۔ ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ ہم اپنے ضلع بھکر میں بھی توقع رکھتے ہیں کہ ریاستی ادارے ایسے اقدامات کریں گے کہ جس کی وجہ سے عوام کو خوشیاں ملیں اور خوف و ہراس کی فضاء تحلیل ہو۔
خبر کا کوڈ : 615723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش