0
Tuesday 7 Mar 2017 12:48

سند طاس کمیشن کا اجلاس 20 مارچ سے نئی دہلی میں شروع ہوگا

سند طاس کمیشن کا اجلاس 20 مارچ سے نئی دہلی میں شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ بھارت و پاکستان کے درمیان جاری آبی تنازعہ کے بیچ بیس مارچ سے نئی دہلی میں دو روزہ بات چیت شروع ہو رہی ہے، جس کے دوران سند طاس آبی معاہدے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ حکومتی طور پر بتایا گیا ہے کہ مستقل سندھ طاس کمیشن کی میٹنگ کا ایجنڈا اگرچہ ابھی طے نہیں ہوا ہے، تاہم بھارت ہمیشہ پاکستان کے ساتھ باہمی معاہدوں سے متعلق مسائل کو سلجھانا چاہتا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے پانچ پن بجلی پروجیکٹوں، پوگل، دول، کشن گنگا، بونیار اور لور کلانی جو کہ دریائے سندھ پر تعمیر کئے جا رہے ہیں، کے ڈائزانوں اور اشکال پر اعتراض جتلایا ہے جبکہ پاکستان کا ماننا ہے کہ یہ باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان نے یہ معاملہ عالمی بنک کی نوٹس میں بھی لایا جو کہ ستاون برس قبل پانی کے تقسیم میں معاہدے کی درمیانہ داری کر رہا ہے۔ اس دوران اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ میٹنگ کے دوران ان مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا یا نہیں کیونکہ یہ معاملہ عالمی بنک کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پوگل، دول، نیار اور لورکلانی کے پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دریائے چناب پر تین بجلی پروجیکٹ اس وقت زیر تعمیر ہیں۔ مستقل سندھ کمیشن میں دونوں ملکوں کے افسران بطور ممبران کام کر رہے ہیں جبکہ اس کمیشن کو معاہدے کے معاملے کو سلجھانے اور مذکورہ معاہدوں کو لاگو کرنے کے حوالے سے قائم کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 615752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش