0
Tuesday 7 Mar 2017 15:48

سندھ اسمبلی میں دوسرے روز بھی اسپیکر اور اپوزیشن ارکان کے درمیان جھڑپ

سندھ اسمبلی میں دوسرے روز بھی اسپیکر اور اپوزیشن ارکان کے درمیان جھڑپ
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں دوسرے روز بھی اسپیکر آغا سراج درانی اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور ایوان مچھلی بازار بنا رہا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، اسپیکر آغا سراج درانی اور اپوزیشن ارکان میں نوک جھوک بھی ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی محمد حسین اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت مانگی، جس پر دونوں رہنماؤں کو بات کرنے سے روک دیا گیا، اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ آپ لوگ بیٹھ جائیں، وقفہ سوال کے بعد پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے دوں گا۔ اسپیکر کے جواب پر ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین نے شدید احتجاج کیا اور نشست پر کھڑے ہو کر بولنے لگے، جس پر اسپیکر نے انہیں جھاڑ پلا دی اور کہا کہ آپ کی مرضی نہیں چلے گی، آپ ایوان میں تو آتے ہی نہیں، آپ ایک سال سے کہاں تھے، مجھے سب پتہ ہے کہ آپ ایک سال تک کہاں تھے اور کیا کر رہے تھے۔ ایوان میں پاک افغان بارڈر پر پاکستانی شہید فوجیوں اور ایم کیو ایم کے رہنما ایم اے جلیل کیلئے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 615839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش