0
Sunday 27 Mar 2011 00:11

پنجاب حکومت نے ایم کیو ایم کو قذافی سٹیڈیم روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے ایم کیو ایم کو قذافی سٹیڈیم روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی
لاہور:اسلام ٹائمز۔پنجاب حکومت نے ایم کیو ایم کو قذافی سٹیڈیم روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ دس اپریل کو ایم کیو ایم فیروز پور روڈ سے لبرٹی چوک کی جانب جانے والی سٹیڈیم روڈ پر جلسہ کرے گی، جس میں پنجاب بھر سے کارکن شرکت کریں گے جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین جلسہ سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔
ایم کیو ایم نے مینار پاکستان پر جلسہ کی درخواست دی تھی جو صوبائی حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مسترد کر دی جس کے بعد ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں وفد نے صوبائی حکومت کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم نے مینار پاکستان کے علاوہ قذافی سٹیڈیم روڈ تجویز کی تھی۔ صوبائی حکومت نے ایم کیو ایم کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جلسہ کرنے کا مشورہ دیا جسے ایم کیو ایم نے مسترد کر دیا اور موقف اختیار کیا کہ یہ لاکھوں افراد کا جلسہ ہو گا جو کلچرل کمپلیکس میں نہیں ہو سکتا۔ جس کے بعد حکومت نے ایم کیو ایم کی دوسری تجویز منظور کرتے ہوئے انہیں قذافی سٹیڈیم روڈ پر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 61585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش