0
Tuesday 7 Mar 2017 22:03

کوئٹہ کمیشن رپورٹ، بلوچستان ہائیکورٹ بار نے چوہدری نثار کیخلاف اعتراض جمع کرا دیا

کوئٹہ کمیشن رپورٹ، بلوچستان ہائیکورٹ بار نے چوہدری نثار کیخلاف اعتراض جمع کرا دیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر چوہدری نثار کے اعتراضات کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کو ملک میں حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں، حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی، چوہدری نثار علی خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، 17 صفحات پر مشتمل جواب ایڈووکیٹ حامد خان اور اجمل غفار طور کے ذریعے داخل کروایا گیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار کا کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر اعتراض اٹھانا عدالتی کمیشن کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے، کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر چوہدری نثار کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کیے جائیں، چوہدری نثار علی خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ جواب میں مزید کہا گیا کوئٹہ کمیشن رپورٹ میں وزارت داخلہ اور نیکٹا کی کارکردگی کو بےنقاب کیا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کی ماضی کی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، 35 ہزار سے زائد معصوم شہری اور قانون نافذ کرنیوالے جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

جواب میں مزید کہا گیا ہےکہ دہشتگردی میں معصوم جانوں کا ضیاع حکومت کی نااہلیت اور مناسب حکمت عملی نہ ہونا ہے، آرمی پبلک سکول واقعہ کے بعد تشکیل کردہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل نہیں کیا گیا، وزیر داخلہ چوہدری نثار کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ جواب کے مطابق اہل سنت والجماعت کا اسلام آبا د کے عوامی مقامات میں میٹنگ بارے وزارت داخلہ کی بےخبری ناممکن ہے۔ سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ میں وزارت داخلہ سے متعلق آبزرویشن کو برقرار رکھا جائے، کوئٹہ کمیشن رپورٹ کے احکامات پر حکومتوں کو من و عن عمل کرنے کا حکم دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 615970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش