0
Tuesday 7 Mar 2017 23:09

حکمران خود دہشت گردی کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں، خودکش حملے کرنے والے دشمن کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں، ابو معاذ عمران

حکمران خود دہشت گردی کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں، خودکش حملے کرنے والے دشمن کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں، ابو معاذ عمران
اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی جموں کشمیر جنوبی پنجاب کے امیر ابو معاذ عمران نے کہا ہے کہ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانوں کے تربیت یافتہ دہشت گرد پاکستان میں فوجی چوکیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ اگر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے تو حکمرانوں کو بھارت کے حوالہ سے اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ فوجی عدالتو ں کے مسئلہ پر سیاسی انتشار پیدا کیا جا رہا ہے۔ انڈیا دہشت گردی کے ذریعہ سی پیک اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز محمدیہ مخدوم رشید اور مرکز ابو عکاشہ بدھلہ سنت میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ابو معاذ عمران کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف انڈیا سے دوستی کی باتیں کرتے ہیں وہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی دہشت گردی کی خلاف آواز بلند کیوں نہیں کرتے۔ حکمران خود دہشت گردی کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ بھارت کشمیر کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے۔ خودکش حملے کرنے والے دشمن کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں۔ حافظ محمد سعید کو بھارتی دبائو پر گرفتار کیا گیا انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ ہندوستان کی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر بی جے پی حکومت اور فوج سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو دبانا ممکن نہیں۔ گرفتاریوں اور شہادتوں کے باوجود کشمیری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر میدان میں کھڑی ہے۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی فوج شدید پریشان ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بستیوں کا گھیرائو کر کے توڑ پھوڑ اور قتل و غارت گری کا ارتکاب کر رہی ہے۔ اس کے باوجود جب اسے کوئی کامیابی نہیں ہوئی تو غاصب بھارتی فوج نے اب نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کیلئے ڈرون طیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ بھارتی فوج جس قدر مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے کشمیریوں کے جذبہ حریت پر قابو پانا اس کیلئے ممکن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 615978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش