0
Wednesday 8 Mar 2017 00:25

پشاور، سول سوسائٹی کا سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ

پشاور، سول سوسائٹی کا سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سول سوسائٹی کی بعض تنظیموں نے سعودی عرب میں مخنثوں کی گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرفتار مخنثوں کو رہا کیا جائے۔ ٹرانس ایکشن الائنس نے مطالبہ کیا کہ سعودی حکومت گرفتار افراد سے متعلق تفصیلات جاری کرے تاکہ ان کے اہل خانہ ان کی رہائی کے لیے ضروری اقدامات کی کوشش کریں۔ ٹرانس ایکشن الائنس کی صوبائی صدر فرزانہ جان نے پشاور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران مخنث افراد کی گرفتاری اور پولیس حراست میں 2 افراد کی ہلاکت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کو کن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا اور یہ بھی بتایا جائے کہ اگر وہ زندہ ہیں تو ان کی طبعی حالت کیسی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں پولیس حراست میں 2 مخنثوں کی ہلاکت سے متعلق معلوم ہوا ہے، مگر کوئی نہیں جانتا کہ ان کی لاشیں کہاں ہیں۔ سعودی حکومت سے گرفتار مخنثوں انسانی ہمدری کے تحت رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فرزانہ جان نے کہا کہ اگر ہلاک ہونے والے 2 مخنثوں کی لاشیں جلائی نہیں گئیں تو وہ بھی ان کی تنظیم کے حوالے کی جائیں۔ پریس کانفرنس کے دوران سماجی کارکن قمر نسیم اور پختونخوا سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کوآرڈینیٹر تیمور کمال ان کے ساتھ موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 615990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش