QR CodeQR Code

6 مسلم ملکوں کے پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے امریکا داخلے پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ

8 Mar 2017 10:45

انتونیو گوٹریس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ، تشدد اور حالات کی وجہ سے اپنے گھربار چھوڑ کر آنے والوں کو سہارا دینے کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے سفر کے حوالے سے پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایک نئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی نومنتخب صدر کی طرف سے نئی سفری پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے 6 مسلم ملکوں کے پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے امریکا داخلے پر پابندی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی نئی سفری پالیسی سے پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی نئی سفری پالیسی سے پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ، تشدد اور حالات کی وجہ سے اپنے گھربار چھوڑ کر آنے والوں کو سہارا دینے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے سفر کے حوالے سے پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایک نئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ نئے حکم نامے کے تحت چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکہ کے سفر پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، ان ممالک میں ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔ امریکی عدالت کی طرف سے کالعدم قرار دیے جانے والے گزشتہ صدارتی حکم میں پابندیوں کی زد میں آنے والے ممالک میں عراق بھی شامل تھا، نئے حکم نامے میں ان چھ ممالک کے شہریوں کے اگلے 90 دن کے لیے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 616041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/616041/6-مسلم-ملکوں-کے-پناہ-گزینوں-اور-تارکین-وطن-امریکا-داخلے-پر-پابندی-کی-مذمت-کرتے-ہیں-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org