QR CodeQR Code

سلمان تاثیر قتل کیس، مزید تین گواہوں کے بیانات قلمبند

27 Mar 2011 01:02

اسلام ٹائمز:خصوصی عدالت میں ڈيوٹی لگانے والے محرر عمر فاروق نے اپنا بيان قلمبند کرايا۔ جس کے مطابق ممتاز قادری کے اصرار پر اس کي ڈيوٹی سلمان تاثير کے ساتھ لگائی گئی


راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔سابق گورنر پنجاب سلمان تاثير قتل کيس کی سماعت انسداد دہشتگردي کی خصوصي عدالت نمبر دو کے جج راجہ اخلاق حسين نے کی۔ سماعت کے دوران ممتاز قادري کی گورنر پنجاب کے ساتھ ڈيوٹي لگانے والے محرر عمر فاروق نے اپنا بيان قلمبند کرايا۔ جس کے مطابق ممتاز قادری کے اصرار پر اس کی ڈيوٹی سلمان تاثير کے ساتھ لگائی گئی۔ اس موقع پر ديگر دو پوليس اہلکاروں کے بيان بھی قلمبند کيے گئے۔ فاضل عدالت نے مزيد سماعت دو اپريل تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 61605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/61605/سلمان-تاثیر-قتل-کیس-مزید-تین-گواہوں-کے-بیانات-قلمبند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org