0
Wednesday 8 Mar 2017 17:17

وزیراعلٰی پرویز خٹک نے پشاور زلمی کو جمعرات کے روز ظہرانے پر مدعو کر لیا

وزیراعلٰی پرویز خٹک نے پشاور زلمی کو جمعرات کے روز ظہرانے پر مدعو کر لیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پشاور زلمی کو جمعرات کے روز ظہرانے کی دعوت پر مدعو کر لیا۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک پشاور زلمی کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے اور پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پشاور زلمی کو 2 کروڑ روپے کا انعام بھی دیں گے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعلٰی کی جانب سے بلائے جانے والے ظہرانے کی تقریب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان و دیگر قائدین شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ قبل ازیں عمران خان نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے پی ایس ایل فائنل میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کھیلوں کیلئے اُن کے مثبت اقدام کی تعریف بھی کی۔ یاد رہے گذشتہ روز صحافیوں سے نجی گفتگو کے درمیان عمران خان نے پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر قرار دیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر چیئرمین تحریک انصاف پر شدید تنقید بھی کی گئی، تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں کا موقف ہے کہ عمران خان نے جو بات کی، وہ نجی گفتگو تھی، اُسے سوشل میڈیا پر جاری کرنا صحافی کی بدیانتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 616206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش