QR CodeQR Code

آپریشن ردالفساد، 15 روز میں 23 دہشتگرد ہلاک

8 Mar 2017 21:05

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر سے دہشتگردوں کے خاتمے کے مشن ردالفساد کے 15 روز میں 200 سے زائد کومبنگ اور سرچ آپریشن کئے گئے، جن میں 23 دہشتگرد ہلاک اور 700 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری ہے، پندرہ روز میں 23 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے، 700 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار جبکہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے 2 افسروں سمیت 4 فوجیوں نے وطن پر جانیں قربان کر دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر سے دہشتگردوں کے خاتمے کے مشن ردالفساد کے 15 روز میں 200 سے زائد کومبنگ اور سرچ آپریشن کئے گئے، جن میں 23 دہشتگرد ہلاک، 700 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار ہوئے، آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 2 افسروں سمیت 4 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ تفصیلات کے مطابق 26 فروری کو پنجاب کے مختلف علاقوں لیہ اور کروڑ میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ 3 مارچ کو بنوں میں آپریشن کے دوران 4 فسادیوں کو ٹھکانے لگایا گیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹینٹ خاور اور نائیک شہزادہ خان نے شہادت پائی۔ 7 مارچ کو کو صوابی کے علاقہ ملک آباد میں 2 افغانوں سمیت 5 دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا، ساتھ ہی کارروائی کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے۔ 8 مارچ کو صوابی کے علاقے باجا میں آپریشن سے 10 دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 616292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/616292/ا-پریشن-ردالفساد-15-روز-میں-23-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org