0
Wednesday 8 Mar 2017 21:34

خیبر پی کے حکومت نے 10 ہزار اساتذہ کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنیکے انتظامات شروع کر دیئے

خیبر پی کے حکومت نے 10 ہزار اساتذہ کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنیکے انتظامات شروع کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 10 ہزار اساتذہ کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنے کے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق 72 ہزار پرائمری اساتذہ کا این ٹی ایس کے ذریعے امتحان لیا جائے گا۔ ٹیسٹ کلیئر کرنے والے اساتذہ کو برقرار رکھا جائے گا جبکہ ناکام اساتذہ کو 10 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک کی ادائیگی کرکے فارغ کر دیا جائے گا۔ خیبر پی کے اسمبلی کے 16 جون 2016ء کو ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 10 ہزار سے زائد اساتذہ کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرکے ان کی جگہ اعلٰی تربیت یافتہ اساتذہ کو این ٹی ایس اور میرٹ کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا۔ پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 10 ہزار اساتذہ کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنے کیلئے فہرستیں بھی تمام اضلاع کے ضلعی محکمہ تعلیم کے افسران سے طلب کی جا چکی ہیں۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر اساتذہ سابق ادوار میں میرٹ کے ذریعے بھرتی ہوئے ہیں، بیشتر اساتذہ ڈیوٹیوں سے طویل ترین غیر حاضری پر ہیں، جبکہ سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، جس پر انہیں فارغ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 616311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش