0
Wednesday 8 Mar 2017 23:35

پختونوں کیساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے، پرویز خٹک

پختونوں کیساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پختونوں سے زیادہ محب وطن کوئی بھی نہیں ہے اور وہ ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے۔ پختون ویلفیئر آرگنائزیشن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پختون پاکستانی ہیں اور پنجابیوں، سندھیوں اور بلوچیوں کو اپنا بھائی تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے پختونوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے پنجاب حکومت کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پختون کسی قسم کا امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے اور اسی وقت خود کو رجسٹر کروائیں گے جب پنجابی، سندھی اور بلوچی خود کو رجسٹر کروالیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہم سے زیادہ پاکستانی ہیں۔؟ ساتھ ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خبردار کیا کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے ورنہ ہم باغی ہوجائیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پختونخوں کو اس لیے سزا دے رہی ہے کیونکہ ہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اور حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بذات خود وزارت داخلہ کو پنجاب میں پختونوں سے ہونے والے امتیازی سلوک کے حوالے سے خط لکھیں گے۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں اتحاد کے نعرے لگا رہی ہے لیکن حقیقت میں پختونوں کو کسی بھی جرم کے بغیر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پختون درحقیقت دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ملک میں جب بھی کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے تو سب سے زیادہ درد پختون ہی محسوس کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 616329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش