QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ نے 6 ہزار ڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری دے دی

9 Mar 2017 14:02

سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے شہر کراچی میں سینٹرل بلڈ بینک کے قیام کی اسکیم پر کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک محکمہ صحت اپنی اسکیمز پر جاری کام کی نگرانی نہیں کرے گا کام نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 6 ہزار ڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے میں صحت سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد وسیم، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق سمری منظور کرلی، جس کے تحت پبلک سروس کمیشن سے پاس 6 ہزار ڈاکٹرز کو آفر لیٹر جاری کئے جائیں گے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے 337 کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو ریگولر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر میں سینٹرل بلڈ بینک کے قیام کی اسکیم پر کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک محکمہ صحت اپنی اسکیمز پر جاری کام کی نگرانی نہیں کرے گا کام نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں مریض پریشان ہو رہے ہیں، ہم نے محکمہ صحت کا بجٹ بڑھایا ہے، اس کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیئے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کی ملیر، کیماڑی اور اورنگی کے اربن ہیلتھ سینٹرز میں اضافی انڈور بلاکس کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 616522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/616522/وزیراعلی-سندھ-نے-6-ہزار-ڈاکٹروں-کی-بھرتی-منظوری-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org