QR CodeQR Code

سوات اور گرد و نواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ

9 Mar 2017 14:38

زلزلہ کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا، جسکی گہرائی 96 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا، جس کی گہرائی 96 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اپنے گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 616530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/616530/سوات-اور-گرد-نواح-میں-4-2-شدت-کا-زلزلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org