0
Thursday 9 Mar 2017 17:19

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے جماعت الاحرار کے 2 میبنہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس دوران سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے۔ ملزمان کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں دھماکہ خیز مواد فٹ کر رہے تھے۔ پکڑے جانیوالے دہشتگردوں میں سمیع اللہ اور محمد شہزاد شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے گروپ جماعت الاحرار سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 616591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش